سورة الجن - آیت 21
قُلْ إِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَلَا رَشَدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ کہہ دیجیے، میں تمہارے لئے کسی نقصان یا نفع کا مالک نہیں ہوں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا جا رہا ہے کہ آپ انہیں اس بات کی وضاحت کردیں کہ میں تو ایک بندہ ہوں، معاملے اور تصرف میں مجھے کوئی اختیار نہیں۔