سورة نوح - آیت 20
لِّتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تاکہ تم اس کی کشادہ راہوں پر چل پھر سکو
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿لِّتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا﴾ ” تاکہ اس کے بڑے بڑے کشادہ راستوں میں چلو پھرو۔“ پس اگر اللہ تعالیٰ نے زمین کو پھیلایا نہ ہوتا تو یہ سب کچھ ممکن نہ ہوتا بلکہ زمین پر کھیتی باڑی کرنا، باغ لگانا، زراعت کرنا، عمارتیں تعمیر کرنا اور سکونت اختیار کرنا بھی ممکن نہ ہوتا۔