سورة نوح - آیت 12

وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور تمہیں مال و دولت اور لڑکوں سے نوازے گا، اور تمہارے لئے باغات پیدا کرے گا، اور تمہارے لئے نہریں نکالے گا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ﴾ یعنی اللہ تبارک وتعالیٰ تمہارے اموال میں، جن کے ذریعے سے تم دنیا کی ہر وہ چیز حاصل کرتے ہو، جس کی تمہیں طلب ہوتی ہے اور تمہاری اولاد میں کثرت عطاکرے گا ﴿وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًا﴾ ” اور تمہارے لیے باغات پیدا کرے گا اور نہریں جاری کردے گا۔ “ یہ دنیا کی لذتوں اور اس کے مطالب کی انتہا ہے۔