سورة نوح - آیت 3
أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کہ تم سب اللہ کی عبادت کرو، اور اس سے ڈرتے رہو، اور میری اطاعت کرو
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
حضرت نوح علیہ السلام نے ان کو آگاہ کیا اور اس بارے میں بنیادی چیز کا حکم دیا، چنانچہ فرمایا : ﴿أَنِ اعْبُدُوا اللَّـهَ وَاتَّقُوهُ ﴾” یہ کہ اللہ کی عبادت کرو اور اسی سے ڈرو “ اور وہ اس طرح کی عبادت و توحید میں اللہ تعالیٰ کو یکتا قرار دیا جائے اور شرک کے تمام راستوں اور وسائل سے دور رہا جائے کیونکہ جب وہ اللہ تعالیٰ سے ڈریں گے تو اللہ تعالیٰ ان کے گناہ بخش دے گا جب وہ ان کے گناہ بخش دے گا تو انہیں عذاب سے نجات حاصل ہوجائے گی اور وہ ثواب سے بہرہ مند ہوں گے۔