سورة المعارج - آیت 26

وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جو قیامت کے دن کی تصدیق کرتے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ﴾ یعنی جزا وسزا اور قیامت کے بارے میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں نے جو خبر دی ہے ، اس پر ایمان رکھتے ہیں اور انہیں اس پر یقین ہے ۔ پس وہ آخرت کے لیے تیاری کرتےہیں اور اس کے لیے پوری کوشش کرتے ہیں، قیامت کے دن کی تصدیق سے رسولوں اور ان کتابوں کی ،جن کو لے کر وہ مبعوث ہوئے ہیں ، تصدیق لازم آتی ہے۔