سورة المعارج - آیت 15
كَلَّا ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہرگز نہیں، بے شک وہ آگ کا شعلہ (٦)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿كَلَّا﴾ یعنی اب ان کے لیے کوئی حیلہ ہے نہ مدد کا موقع، ان پر تیرے رب کا فیصلہ واجب ہوچکا، رشتے داروں اور دوستوں کا فائدہ بھی جاچکا۔ ﴿إِنَّهَا لَظَىٰ نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ﴾ ” وہ آگ ہوگی کھالوں کو ادھیڑ دینے والی “ یعنی ظاہری وباطنی اعضا کو اپنے سخت عذاب کی وجہ سے اکھاڑ دے گی۔