سورة المعارج - آیت 10

وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور کوئی دوست کسی دوست کو نہیں پوچھے گا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًايُبَصَّرُونَهُمْ ﴾( حَمَیْمٌ) سے مراد قریبی ہے، یعنی قریبی دوست ، وہ اپنے دوست کو دیکھےگا مگر اس کے دل میں اتنی گنجائش نہ ہوگی کہ وہ اس کا حال پوچھ سکے، نہ وہ ان امور کے بارے میں پوچھ سکے گا جو ان کی آپس کی معاشرت اور محبت کے متعلق ہوں گے ، بس اسے اپنے آپ کا غم ہوگا۔