سورة الحاقة - آیت 49
وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم خوب اچھی طرح جانتے ہیں کہ تم سے بعض اس کو جھٹلانے والے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ﴾” اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اسے جھٹلاتے ہیں ۔“ اس میں رسول کو جھٹلانے والے اور تکذیب کرنے والوں کے لیے وعید اور تہدید ہے ، نیز یہ کہ اللہ تعالیٰ عنقریب ان کو سخت عقوبت کے ذریعے سے سزا دے گا ۔