سورة الحاقة - آیت 48
وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور بے شک قرآن اللہ سے ڈرنے (17) والوں کے لئے نصیحت ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَإِنَّهُ﴾ بے شک یہ قرآن کریم ﴿ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ﴾”پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہے۔“ وہ اپنے دین ودنیا کے مصالح کے بارے میں اس سے عبرت حاصل کرتے ہیں ۔ پس وہ اس کی معرفت حاصل کرتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں ،چنانچہ وہ ان کو عقائد دینیہ، اخلاق حسنہ اور احکام شرعیہ کی یاد دہانی کراتا ہے۔ پس وہ علمائے ربانی، عباد عارفین اور ائمہ مجتہدین بن جاتے ہیں۔