سورة الحاقة - آیت 35
فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آج اس کا یہاں کوئی مخلص دوست (14) نہیں ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا ﴾۔” پس نہیں ہے آج یہاں اس کے لیے“ یعنی قیامت کے دن ﴿ حَمِيمٌ ﴾ کوئی قریبی رشتہ دار یا کوئی دوست جو اس کی سفارش کرے تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچ جائے یا اللہ تعالیٰ سے ثواب حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ وَلَا تَنفَعُ الشَّفَاعَةُ عِندَهُ إِلَّا لِمَنْ أَذِنَ لَهُ﴾( سبا :34؍23) ”اللہ کے ہاں، کسی کے لیے سفارش فائدہ نہ دے گی مگر اس کے لیے جس کے بارے میں خود سفارش کی اجازت دے۔“ نیز فرمایا :﴿ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ حَمِيمٍ وَلَا شَفِيعٍ يُطَاعُ ﴾)المومن:40؍18) ” ظالموں کا کوئی جگری دوست ہوگا نہ کوئی سفارش کرنے والا کہ اس کی سفارش قبول کی جائے گی۔“