سورة الحاقة - آیت 29

هَلَكَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پھر حکومت و سلطنت بھی مجھ سے جاتی رہی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ هَلَكَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْ ﴾ یعنی سلطنت چلی گئی اور مٹ گئی، پس لشکروں نے کوئی فائدہ دیا نہ کثرت اور تعداد نے، سازوسامان کوئی کام آیا نہ جاہ وجلال بلکہ سب کچھ رائیگاں گیا، اس کے سبب سے تمام منافع کھو گئے اور اس کے بدلے میں غم وہموم اور محتاجی نے آ گھیرا۔