سورة الحاقة - آیت 25

وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جس کا نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ (10) میں دیا جائے گا، وہ کہے گا، اے کاش ! مجھے میرا نامہ اعمال نہ دیا گیا ہوتا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یہی وہ لوگ ہیں جو بدبخت ہیں جن کو امتیاز، رسوائی، عار اور فضیحت کے طور پر ان کے اعمال نامے بائیں ہاتھ میں دیے جائیں گے جن میں اعمال بددرج ہوں گے ،پس ان میں سے کوئی حزن وغم سے کہے گا: ﴿ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ ﴾ ”اے کاش مجھے کتاب نہ دی گئی ہوتی ۔“ کیونکہ یہ کتاب جہنم میں داخلے اور ابدی خسارے کی” خوش خبری “ سناتی ہے۔