سورة الحاقة - آیت 23

قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اس کے پھل بالکل قریب ہوں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ ﴾ اس کے پھل اور مختلف انواع کے میوے بہت قریب ہوں گے۔ اہل جنت کے لیے ان کا حاصل کرنا بہت آسان ہوگا۔ اہل جنت ، کھڑے، بیٹھےاور لیٹے ہوئے ہر حالت میں ان کو حاصل کرسکیں گے ۔ اکرام وتکریم کے طور پر ان سے کہا جائے گا : ﴿ كُلُوا وَاشْرَبُوا ﴾ ہر قسم کالذیذ کھانا اور مزیدار مشروب کھاؤ اور پیو۔