سورة الحاقة - آیت 21

فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ ایک خوشگوار زندگی (٩) میں ہوگا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ ﴾۔ ” پس وہ ایک دل پسند زندگی میں ہوگا۔“ یعنی جو ان تمام چیزوں پر مشتمل ہوگی جن کی نفس خواہش کریں گے اور آنکھیں لذت حاصل کریں گی، ان کا حال یہ ہوگا کہ وہ اس زندگی سے راضی ہوں گے اور اس کے بدلے کسی اور چیز کو منتخب نہیں کریں گے۔ ﴿ فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ ﴾ بلند رہائش گاہوں اور بلند محلوں والی جنت میں ہوں گے۔