سورة الحاقة - آیت 10
فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان سب نے اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی، تو اللہ نے ان کی انتہائی شدید گرفت کی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ ﴾یہ اسم جنس ہے، یعنی ان تمام قوموں نے اپنے اپنے رسول کو جھٹلایا جو ان کی طرف بھیجا گیا تھا ۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان سب کو پکڑ لیا ﴿ أَخْذَةً رَّابِيَةً ﴾ یعنی حد اور مقدار سے بڑھ کر ان کی گرفت کی جس سے وہ تباہ وبرباد ہوگئے۔