سورة الحديد - آیت 3

هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہی اول ہے (٣) اور آخر ہے، اور ظاہر ہے، اور باطن ہے، اور وہ ہر چیز سے باخبر ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ہُوَ الْاَوَّلُ ﴾جس سے پہلے کوئی چیز نہ تھی۔ ﴿وَالْاٰخِرُ ’’جس کے بعد کوئی چیز نہ ہوگی‘‘﴿ وَالظَّاہِرُ ﴾جس کے اوپر کوئی چیز نہیں۔ ﴿وَالْبَاطِنُ ﴾جس سے پرے کوئی چیز نہیں۔﴿ وَہُوَ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ﴾ اس کے علم نے تمام ظواہر و بواطن، تمام بھیدوں، مخفی چیزوں اور تمام متقدم اور متاخر امور کا احاطہ کر رکھا ہے۔