سورة الحديد - آیت 2

لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی (٢) اسی کی ہے، وہ زندہ کرتا ہے، اور مارتا ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پھر اللہ تعالیٰ نے لا محدود اقتدار کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے فرمایا : ﴿ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۚ یُـحْیٖ وَیُمِیْتُ ’’آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے، وہی زندگی دیتا ہے اور موت بھی۔ ‘‘یعنی اللہ تبارک و تعالیٰ تمام مخلوقات کا خالق، رازق اور اپنی قدرت کے ساتھ ان کی تدبیر کرنے والا ہے۔﴿ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ﴾’’اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘