سورة الواقعة - آیت 78

فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جو لوح محفوظ میں موجود ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فِیْ کِتٰبٍ مَّکْنُوْنٍ﴾ ’’ کتاب محفوظ میں ہے۔‘‘ یعنی مخلوق کی آنکھوں سے مستور ہے۔ یہ کتاب مکنون لوح محفوظ ہے، یعنی یہ قرآن لوح محفوظ لکھا ہوا ہے ،اللہ تعالیٰ اور ملا اعلیٰ میں فرشتوں کے ہاں قابل عظمت ہے۔ یہ احتمال بھی ہے کہ اس سے مرادوہ کتاب ہو جو ان فرشتوں کے ہاتھوں میں ہوتی تھی جنہیں اللہ تعالیٰ اپنی وحی اور رسالت کے لیے نازل کرتا ہے اور مراد یہ ہے کہ یہ کتاب شیاطین سے مستور ہے شیاطین کو اس میں تغیر وتبدل، کمی بیشی اور چوری کرنے کی قدرت حاصل نہیں۔