سورة الواقعة - آیت 53
فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تم اسی سے اپنے پیٹ بھرو گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَمَالِــــُٔـوْنَ مِنْہَا الْبُطُوْنَ﴾ ’’اس سے تم اپنے پیٹوں کو بھرو گے۔‘‘ وہ چیز جو انہیں اس درخت کو کھانے پر مجبور کرے گی، حالانکہ یہ بہت ہی گندا درخت ہوگا، بے انتہا بھوک ہوگی جو ان کے کلیجوں کو جلائے جارہی ہوگی ،قریب ہوگا کہ اس بھوک سے ان کا دل ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے یہ وہ کھانا ہے جس سے وہ اپنی بھوک کو مٹائیں گے جو ان کو موٹا کرے گا نہ ان کی بھوک مٹا سکے گا۔