سورة الواقعة - آیت 22
وَحُورٌ عِينٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور بڑی آنکھوں والی حوریں (٨) ملیں گی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی ان کے لیے بڑی بڑی آنکھوں والی گوری چٹی عورتیں ہوں گی ۔اَلحَورًاءاس عورت کو کہا جاتا ہے جس کی آنکھیں سرمگیں ہوں اور ان میں ملاحت اور حسن وجمال ہو۔ اَلعَین بڑی بڑی حسین آنکھوں والی عورتوں کو کہا جاتاہے ۔عورت کی آنکھوں کا حسن،اس کے حسن وجمال کی سب سے بڑی دلیل ہے۔