سورة الواقعة - آیت 15
عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے تختوں (٦) پر آرام فرما ہوں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اور مقربین اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے خاص لوگ ہیں جو ﴿عَلٰی سُرُرٍ مَّوْضُوْنَۃٍ﴾ ’’سونے کے تاروں سے بُنی ہوئی چارپائیوں پر ہوں گے ۔‘‘جو سونے،چاندی،موتیوں،جواہرات اور دیگر زیورات اور سامان آرائش سے آراستہ ہوں گی ۔ان چیزوں کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔