سورة الواقعة - آیت 10

وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور نیکیوں میں سب سے سبقت لے جانے والے تو سب سے آگے ہی ہوں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَالسّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَ ڌاُولٰیِٕکَ الْمُقَرَّبُوْنَ ﴾ ’’اور سبقت لے جانے والے تو سبقت لے جانے والے ہی ہیں ۔یہی لوگ مقرب ہیں ۔‘‘ یعنی جو دنیا میں نیکیوں کی طرف سبقت کرتے تھے، وہی آخرت میں جنت میں داخل ہونے کے لیے جنت کی طرف سبقت کریں گے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو جنت کے اندر اعلیٰ علیین میں بلند منازل پر مقربین کے وصف سے موصوف ہوں گے،اس سے بلند تر کوئی منزل نہیں۔