سورة الرحمن - آیت 72
حُورٌ مَّقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یعنی بڑی کشادہ اور کشادہ آنکھوں والی حوریں، جوخیموں میں اقامت پذیر ہوں گی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی وہ حوریں موتیوں کے خیموں میں مستور ہوں گی جنہوں نے اپنے آپ کو اپنے شوہروں کے لیے تیار کررکھا ہوگا۔ ان کا خیموں میں مستور ہونا،ان کے جنت کے باغات میں نکلنے کے منافی نہیں،جیسا کہ باپردہ شہزادیوں کی عادت ہے۔