سورة الرحمن - آیت 68

فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ان دونوں میں پھل اور کھجور اور انار ہوں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فِیْہِمَا فَاکِہَۃٌ وَّنَخْلٌ وَّرُمَّانٌ﴾ ان جنتوں میں تمام اقسام کے پھل ہوں گے، خاص طور پر کھجور اور انار جن کے اندر بے شمار فوائد ہیں۔