سورة الرحمن - آیت 52
فِيهِمَا مِن كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان دونوں میں ہر پھل کی دو قسمیں ہوں گی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فِیْہِمَا مِنْ کُلِّ فَاکِہَۃٍ ﴾ ان میں پھلوں کی تمام اصناف میں سے ﴿ زَوْجٰنِ ﴾ دو دو انواع ہوں گی، ہر ایک کی اپنی اپنی لذت اور اپنا اپنا رنگ ہوگا اور جو دوسری نوع میں نہ ہوگا۔