سورة الرحمن - آیت 50
فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان دونوں باغوں میں دو بہتے چشمے ہوں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
ان جنتوں کے اندر ﴿ عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِ﴾ ’’دو چشمے بہہ رہے ہوں گے‘‘ وہ ان چشموں سے جہاں چاہیں گے اور ارادہ کریں گے نہریں نکال کرلے جائیں گے۔