سورة النجم - آیت 36

أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا اسے اس بات کی خبر نہیں دی گئی ہے جو موسیٰ کے صحیفوں میں ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ﴾ کیا اس مدعی کو وہ خبریں نہیں پہنچیں ﴿بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰی۔ وَاِبْرٰہِیْمَ الَّذِیْ وَفّیٰٓ﴾ ’’جو موسیٰ اور وفادار ابراہیم (علیہما السلام) کے صحیفوں میں ہیں؟‘‘ یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام ان تمام آزمائشوں میں پورے اترے جن میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو آزمایا اور جن احکام شریعت اور دین کے جن اصول وفروع کا آپ کو حکم دیا، آپ نے اس کی تعمیل کی۔