سورة النجم - آیت 2
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تمہارے ساتھی (یعنی رسول اللہ ﷺ) نہ گمراہ ہوئے ہیں اور نہ بھٹکے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اور فرمایا ﴿صَاحِبُکُمْ﴾ ’’تمہارا ساتھی۔‘‘ تاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ تمہارے ساتھی کے ان اوصاف کی طرف اشارہ کرے جن کا وہ آپ کے اندر موجود ہونے کا اعتراف کرتے ہیں، مثلاً: صدق اور ہدایت، نیز یہ کہ آپ کا معاملہ ان پر مخفی نہیں ہے۔