سورة الذاريات - آیت 35
فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس اس بستی سے ہم نے مومنوں کو باہر کردیا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَاَخْرَجْنَا مَنْ کَانَ فِیْہَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ۔ فَمَا وَجَدْنَا فِیْہَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴾ پس وہاں جتنے مومن تھے، ہم نے انہیں نکال لیا اور اس میں ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا۔ یہ حضرت لوط علیہ السلام کے گھرانے کے لوگ تھے سوائے ان کی بیوی کے وہ ہلاک ہونے والوں میں شامل تھی۔