سورة الذاريات - آیت 18

وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور صبح کے وقت اپنے رب سے مغفرت طلب کرتے تھے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَبِالْأَسْحَارِ ﴾ طلوع فجر سے تھوڑا سا پہلے ﴿هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ ﴾ وہ اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتے تھے۔ وہ اپنی نماز کو طلوع سحر کے وقت تک لمبا کرتے تھے۔ پھر قیام اللیل کے بعد بیٹھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتے تھے۔ سحر کے وقت استغفار میں ایسی فضیلت اور خاصیت ہے جو کسی اور وقت استغفار کرنے میں نہیں، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان و اطاعت کے وصف میں فرمایا : ﴿وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ﴾ (اٰل عمران : 3؍17)” اور اوقات سحر میں استغفار کرنے والے۔ “