سورة الذاريات - آیت 4
فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان فرشتوں کی قسم جو اللہ کے حکم کے مطابق روزی تقسیم کرتے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا ﴾ اس سے مراد وہ فرشتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کے اوامرو تدبیر کو نافذ کرتے ہیں۔ ان میں سے ہر فرشتے کو اللہ تعالیٰ نے دنیا وآخرت کے امور میں سے کسی امر کی تدبیر پر مقرر کر رکھا ہے اس لئے جو حدود مقرر کردی گئی ہیں، وہ ان سے تجاوز کرسکتا ہے نہ ان میں کچھ کمی کرسکتا ہے۔