سورة ق - آیت 40

وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَأَدْبَارَ السُّجُودِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پس وہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں، اس پر آپ صبر (٣٠) کیجئے، اور طلوع آفتاب سے پہلے، اور غروب کے پہلے اپنے رب کی حمد و ثنا کے لئے تسبیح پڑھئے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اور صبح، شام اور رات کے اوقات میں اور نمازوں کے بعد اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کیجئے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ذکر نفس کو تسلی دیتا، اس کو سکون عطا کرتا اور صبر کو آسان بناتا ہے۔