سورة ق - آیت 39
فَاصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان کی چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا (٢٩) کیا ہے، اور ہمیں کوئی تھکن نہیں ہوئی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَاصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ﴾ ” پس جو کچھ یہ کہتے ہیں، اس پر صبر کیجئے۔“ وہ آپ کی مذمت کرتے ہیں اور آپ جو کتاب لے کر آئے ہیں اس کی تکذیب کرتے ہیں، آپ ان کو نظر انداز کرکے اپنے رب کی اطاعت کیجئے۔