سورة ق - آیت 34

ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْخُلُودِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جو رحمن سے، اسے بن دیکھے ڈرتا (٢٥) تھا، اور اس کی طرف رجوع کرنے والا دل لے کر آیا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ﴾ اس طرح اس جنت میں داخل ہوجاؤ کہ یہ داخلہ ہر قسم کی آفات اور شر سے سلامتی سے مقرون اور تمام ناپسندیدہ امور سے مامون ہے۔ ان کو عطا کی گئی نعمتیں منقطع ہوں گی نہ ان میں کوئی بدمزگی آئے گی۔ ﴿ذٰلِكَ يَوْمُ الْخُلُودِ﴾ ” یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے۔“ جسے کبھی زوال آئے گا نہ موت اور نہ کسی قسم کا کوئی تکدر ہوگا۔