سورة ق - آیت 20

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْوَعِيدِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور صور پھونک (١٢) دیا گیا، عذاب الٰہی کے وعدے کا یہی دن ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَنُفِخَ فِي الصُّورِ ذٰلِكَ يَوْمُ الْوَعِيدِ﴾ ” اور صور میں پھونکا جائے گا، یہی وعید کا دن ہے۔“ یہ وہ دن ہے جس دن ظالموں کو عذاب دیا جائے گا، جس کا اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا اور مومنوں کو ثواب عطا کیا جائے گا جس کا اس نے ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا۔