سورة محمد - آیت 37

إِن يَسْأَلْكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوا وَيُخْرِجْ أَضْغَانَكُمْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اگر وہ تم سے مال مانگتا، اور اس پر تم سے اصرار کرتا تو تم بخل پرآمادہ ہوجاتے، اور وہ تمہارے کینوں کو ظاہر کر دیتا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس لئے فرمایا : ﴿ يَسْأَلْكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوا وَيُخْرِجْ أَضْغَانَكُمْ﴾ یعنی جب وہ تم سے اس چیز کا مطالبہ کرے جس کو خرچ کرنا تم ناپسند کرتے ہو تو وہ دلوں میں چھپے ہوئے کینے اور بدنیتی کو ظاہر کردے گا اور اس کی دلیل یہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ تم سے تمہارے اموال طلب کرے اور تمہارے تمام مال کا سوال کر کے تمہیں تنگ کرے تو تم اس کی تعمیل نہ کرو گے اور یہ کہ