سورة الأحقاف - آیت 13
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب (١١) اللہ ہے، پھر اس پر ثابت قدم رہے تو انہیں نہ کسی بات کا ڈر ہوگا، اور نہ انہیں کوئی غم لاحق ہوگا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی وہ لوگ جو اپنے رب کا اقرار کرتے ہیں اس کی وحدانیت کی گواہی دیتے ہیں، اس کی اطاعت کا التزام کرتے ہیں، اس پر ہمیشہ قائم رہتے ہیں اور ﴿ا اسْتَقَامُوا ﴾ عمر بھر استقامت سے کام لیتے ہیں ﴿ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ ﴾ تو آنے والے کسی شر سے ان کے لئے خوف نہیں ﴿ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴾ اور نہ انہیں اس چیز پر حزن و غم ہے جو وہ پیچھے چھوڑ آئے ہیں۔