سورة الجاثية - آیت 33

وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ان کے اعمال کی برائیں (٢٠) ان کے سامنے ظاہر ہوجائیں گی، اور جس عذاب کا وہ مذاق اڑاتے تھے وہ انہیں گھیر لے گا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا ﴾ یعنی قیامت کے دن ان کے سامنے ان کے اعمال کی سزا ظاہر ہوگی۔ ﴿ وَحَاقَ بِهِم ﴾ اور نازل ہوگا ان پر ﴿ مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ ﴾ ” جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔“ یعنی ان پر وہ عذاب نازل ہوگا جس کے واقع ہونے اور اس کے وقوع کی خبر دینے والے کا وہ تمسخر اڑایا کرتے تھے۔