مِّن وَرَائِهِمْ جَهَنَّمُ ۖ وَلَا يُغْنِي عَنْهُم مَّا كَسَبُوا شَيْئًا وَلَا مَا اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ
ان کے پیچھے جہنم لگی ہوئی ہے، اور دنیا میں انہوں نے جو مال و اولاد حاصل کیا، ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، اور نہ وہ جھوٹے معبود کام آئیں گے، جنہیں انہوں نے اللہ کے سوا اپنے دوست اور مددگار بنا لئے تھے، اور ان کے لئے ایک بڑا عذاب ہے
نیز آگاہ فرمایا کہ ان لوگوں کے درد ناک عذاب ہے اور یہ کہ ﴿مِّن وَرَائِهِمْ جَهَنَّمُ﴾ ” ان کے پیچھے جہنم ہے۔“ جو ان کو سخت عذاب دینے کے لئے کافی ہے ﴿وَ﴾ ” اور“ بے شک وہ ﴿لَا يُغْنِي عَنْهُم مَّا كَسَبُوا شَيْئًا ﴾ مال جو وہ کماتے ہیں ان کے کسی کام نہ آئے۔ ﴿وَلَا مَا اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللّٰـهِ أَوْلِيَاءَ﴾ اور نہ وہ کام آئیں گے، اللہ کے سوا جن کو انہوں نے کار ساز بنا رکھا تھا جن سے یہ لوگ مدد طلب کرتے تھے۔ پس یہ کار ساز ان کو چھوڑ دیں گے، اگر وہ کوئی نفع پہنچا سکتے ہوتے تو وہ خود سب سے زیادہ اس کے محتاج تھے۔