سورة الجاثية - آیت 7
وَيْلٌ لِّكُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تباہی و بربادی (٤) ہے ہر جھوٹے گناہ گار کے لئے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
جب انہیں اللہ تعالیٰ کی آیات کے بارے میں کچھ علم ہوتا ہے تو ان کا تمسخر اڑاتے ہیں۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو ہلاکت کی وعید سناتے ہوئے فرمایا: ﴿وَيْلٌ لِّكُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ﴾ ” ہر جھوٹے، گناہ گار کے لئے ہلاکت ہے۔“ یعنی وہ جو اپنے قول میں سخت جھوٹا اور اپنے فعل میں سخت گناہگار ہے۔