سورة الدخان - آیت 58

فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس ہم نے اس قرآن کو آپ کی عربی زبان (١٩) میں آسان کردیا ہے، تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ﴾ ” پس ہم نے اس )قرآن( کو آسان بنایا۔“ ﴿بِلِسَانِكَ﴾ ” آپ کی زبان میں۔“ یعنی ہم نے اسے آپ کی زبان کے ذریعے سے سہل بنایا جو علی الاطلاق فصیح ترین اور جلیل ترین زبان ہے، اس کے الفاظ اور معانی نہایت آسان ہیں۔ ﴿لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ﴾ ” شاید کہ وہ نصیحت حاصل کریں۔“ کہ وہ ان فوائد پر غور کریں اور جس کام میں ان کا نفع ہے وہ کرلیں اور جس میں ضرر ہے وہ ترک کردیں۔