سورة الدخان - آیت 42
إِلَّا مَن رَّحِمَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
سوائے ان لوگوں کے جن پر اللہ رحم کر دے گا، وہ بے شک زبردست، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِلَّا مَن رَّحِمَ اللّٰـهُ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ﴾ ” مگر جس پر اللہ مہربانی کرے، وہ تو غالب، مہربان ہے۔“ پس یہی لوگ ہوں گے جو فائدہ اٹھائیں گے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بلند مرتبہ پر فائز ہوں گے جس کو انہوں نے دنیا کے اندر مراتب کے حصول کا سبب اور اس کے لئے پوری کوشش کی، پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: