فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ
اسی رات میں ہر فیصلہ شدہ معاملہ بانٹ دیا جاتا ہے
﴿يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ﴾ ” ہر حکمت والے کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔“ یعنی ہر حکم کا فیصلہ کیا جاتا اور ممیز کیا جاتا ہے، ہر کونی وقدری اور شرعی حکم کو جس کا اللہ تعالیٰ فیصلہ فرماتا ہے لکھ لیا جاتا ہے۔ یہ کتاب اور تفریق و امتیاز جو لیلتہ القدر کو ہوتی ہے، ان کتابات )لکھائیوں( میں سے ایک ہے جسے لکھا جاتا اور ممیز کیا جاتا ہے۔ وہ اولین کتاب کے مطابق ہوتی ہے جس میں اللہ تعالیٰ مخلوقات کی تقدیر، ان کا وقت مقرر، ان کا رزق، ان کے اعمال اور ان کے اموال وغیرہ درج کردیتا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے فرشتے مقرر کردیئے ہیں کہ جو بندے پر گزرے گا وہ لکھ دیتے ہیں اور جب بندہ ماں کے پیٹ سے باہر دنیا میں قدم رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر کراماً کاتبین مقرر کردیتا ہے جو اس کے اعمال لکھتے رہتے ہیں۔