سورة الزخرف - آیت 42
أَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنَاهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِم مُّقْتَدِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یا ہم آپ کو وہ عذاب دکھادیں گے جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے، اس لئے کہ ہم بہر حال ان پر قدرت رکھتے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ أَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنَاهُمْ ﴾ ” یا تمہیں دکھا دیں (وہ عذاب) جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے۔“ ﴿ فَإِنَّا عَلَيْهِم مُّقْتَدِرُونَ ﴾ ” پس بے شک ہم ان پر قابو رکھتے ہیں۔“ مگر اس عذاب کی تعجیل و تاخیر اللہ تعالیٰ کی حکمت کے تقاضے پر موقوف ہے۔