سورة الزخرف - آیت 3
إِنَّا جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہم نے بے شک اسے عربی زبان کا قرآن بنایا ہے، تاکہ لوگ سمجھو
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ إِنَّا جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا ﴾ ”بے شک ہم نے اس کو قرآن عربی بنایا ہے۔“ یہ وہ چیز ہے جس پر قسم کھائی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے سب سے فصیح، سب سے واضح اور سب سے زیادہ زور بیان والی زبان میں نازل فرمایا اور یہ اس کا بیان ہے اور اس میں پنہاں حکمت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : ﴿ لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ﴾ ” شاید کہ تم اس کے الفاظ و معانی کو ان کے آسان اور اذہان کے قریب ہونے کی بنا پر سمجھ سکو۔