سورة الشورى - آیت 35
وَيَعْلَمَ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِنَا مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو لوگ ہماری نشانیوں میں جھگڑتے ہیں، وہ جان لیں کہ عذاب الٰہی سے ان کے چھٹکارے کی اب کوئی صورت نہیں ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر فرمایا : ﴿وَيَعْلَمَ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِنَا ﴾ ” اور جان لیں وہ لوگ جو ہماری آیتوں کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔“ کہ اپنے باطل نظریہ کے ذریعے انہیں جھٹلاتے ہیں۔ ﴿مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍ﴾ اس عذاب سے انہیں کوئی بچا نہیں سکے گا جو ان پر نازل ہوگا۔