سورة غافر - آیت 84
فَلَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا قَالُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَحْدَهُ وَكَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهِ مُشْرِكِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا، تو کہنے لگے، ہم ایک اللہ پر ایمان لے آئے، اور ان جھوٹے معبودوں کا انکار کرتے ہیں جنہیں اللہ کا شریک بناتے تھے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَلَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا﴾ ” جب وہ ہمارا عذاب دیکھ چکے“ تو اقرار کرنے لگے، تب ان کا اقرار ان کو کوئی فائدہ نہ دے گا۔﴿قَالُوا آمَنَّا بِاللّٰـهِ وَحْدَهُ وَكَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهِ مُشْرِكِينَ﴾” وہ کہنے لگے : ہم اللہ واحد پر ایمان لائے اور جس چیز کو اس کے ساتھ شریک بناتے تھے اس کا انکار کرتے ہیں۔“ یعنی جن بتوں اور خود ساختہ معبودوں کو اللہ تعالیٰ کا شریک بنایا کرتے تھے، اس کا انکار کرتے ہیں اور ہم ہر اس علم و عمل سے برأت کا اظہار کرتے ہیں جو رسولوں کا مخالف ہے۔