سورة غافر - آیت 24
إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَقَارُونَ فَقَالُوا سَاحِرٌ كَذَّابٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
فرعون اور ہامان اور قارون کے پاس، تو انہوں نے کہا، یہ تو جادو گر اور بڑا جھوٹا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اور جن کی طرف بھیجا گیا وہ تھے ﴿فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ ﴾ فرعون، اس کا وزیر ہامان ﴿وَقَارُونَ ﴾ ” اور قارون“ قارون موسیٰ علیہ السلام کی قوم سے تعلق رکھتا تھا مگر اس نے اپنے مال و دولت کی وجہ سے اپنی قوم سے بغاوت کی۔ ان سب لوگوں نے نہایت سختی سے آپ کی دعوت کو رد کردیا۔ ﴿فَقَالُوا سَاحِرٌ كَذَّابٌ﴾ ” تو انہوں نے کہا : یہ تو جادو گر ہے جھوٹا۔ “