سورة غافر - آیت 23
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِآيَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیوں (١٣) اور کھلی دلیل کے ساتھ بھیجا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا﴾ ” بلا شبہ ہم نے بھیجا“ یعنی ان جیسے مکذبین کی طرف ﴿مُوسَىٰ ﴾ موسیٰ بن عمران علیہ السلام کو ﴿بِآيَاتِنَا ﴾ ” اپنی (بڑی بڑی) نشانیوں کے ساتھ“ جو موسیٰ علیہ السلام کی دعوت کی حقیقت اور مشرکین کے موقف کے بطلان پر قطعی طور پر دلالت کرتی تھیں ۔ ﴿وَسُلْطَانٍ مُّبِينٍ﴾ یعنی ایک واضح حجت کے ساتھ جو دلوں پر مسلط ہو کر ان کو سرنگوں کردیتی ہے، مثلاً سانپ اور عصا اور اس قسم کے دیگر معجزات جن کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کی مدد فرمائی اور ان کے لئے حق کی دعوت کو آسان بنایا۔