سورة الزمر - آیت 39

قُلْ يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میرے نبی آپ کہہ دیجئے کہ تم سب اپنی جگہ جو کرتے ہو وہ کئے (٢٥) جاؤ، میں بھی اپنا کام کئے جاتا ہوں، پس تم عنقریب ہی جان لو گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ قُلْ ﴾ ”(اے رسول ! ان سے) کہہ دیجیے : ﴿يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ﴾ ” اے میری قوم ! تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ“ یعنی تم اسی حالت میں عمل کرتے رہو جس پر تم اپنے لئے راضی ہو، یعنی ان ہستیوں کی عبادت کرتے رہو جو عبادت کی مستحق ہیں نہ انہیں کسی چیز کا کوئی اختیار ہے۔ ﴿ إِنِّي عَامِلٌ﴾ اور میں تمہیں اکیلے اللہ تعالیٰ کے لئے دین کو خالص کرنے کی دعوت دیتا رہوں گا۔ ﴿فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ﴾ ” تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا“ کہ کس کا انجام اچھا ہے۔